صوبائی دارالحکومت میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہورڈویژن کے14ہزاربچوں کولیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں،لیپ ٹاپ اور سکالرشپس پروگرام میں بچیوں کا حصہ زیادہ رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کولوگ برا سمجھتے ہیں سیاست خدمت کا نام ہے، ہونہارطلبہ آج کےسپرسٹارزہیں، طلبا کومیرٹ پرلیپ ٹاپ اورسکالرشپس دیئے جا رہے ہیں، ہر سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلبا کو فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز بچوں کومحنت کا ثمرملا،یہ بچوں کا حق ہے، صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کا مستقبل روشن ہے، افسوس گزشتہ پانچ سال لیپ ٹاپ سےطلبا محروم رہے۔مریم نواز نے دوران خطاب وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی طلبا کےلیے جانے والی کاوشوں اور اقدامات کی بھی تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ کہ میں بہت مشکل مراحل سےگزری ہوں جیل میں تھی تووالدہ فوت ہوگئی، ڈیتھ سیل میں رہی ، لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری، میں آپ کی ماں کی طرح ہوں تمام خوابوں کوپورا کروں گی۔۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بارڈرپرٹینشن ہے، ڈرنا نہیں ہے، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے، قوم کےبیٹے،بیٹیاں افواج پاکستان کومیسج دیں ہم سب ان کے پیچھے کھڑے ہیں، قوم سکیورٹی فورسزکےشانہ بشانہ ہے، آپ کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سےہوآپ کا ہرقدم ملک کی بھلائی کےلیےاٹھنا چاہیے۔مریم نواز کا کہنا کہ جو کوئی آپ کو کہے اس کا پٹرول بم سے سر پھوڑ دور ان کےبہکاؤے میں نہیں آنا، اگر کوئی کہے وردی والے پر گولی چلاؤ، اس کےبہکاوےمیں مت آنا۔انہوں نے کہا کہ جولوگ اس بہکاوے میں آئے وہ جیلوں میں سڑ رہے ہیں، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کا آپ نے ساتھ نہیں دینا، ہم نےان کا آلہ کارنہیں بننا، میرے ساتھ ملکرنعرہ لگاؤ آواز بارڈر تک جانی چاہیے، مریم نواز نے طلبا کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
جمعرات, مئی 1
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔