ہفتہ, مئی 10

پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیرا علی علی امین گنڈاپور اچانک صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے۔گزشتہ روز سے منظر عام سے غائب وزیرا علی علی امین گنڈاپور اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں پہنچے۔ وزیر اعلی کی آمد پر ایوان میں نعرے بازی کی گئی اور علی امین گنڈاپور اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔ اسمبلی سے خطاب میں علی امین کا کہنا تھاکہ پورے پاکستان کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں، پہلے ہم سے پارٹی نشان چھینا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فارم 45 پر سوا چار کروڑ ووٹ ملا ہے، ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، ہم لوگوں نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت مانگی، نہیں دی گئی، منصوبہ بندی سے ہماری پارٹی پر حملہ کیا گیا۔ علی امین گنڈا پور کاکہنا تھاکہ ڈی چوک پر پہنچنے کا کہا تھا اور وہیں پر پہنچے۔ کل اسلام آباد پولیس نے کے پی ہائوس پر دھاوا بولا، شیلنگ کی، توڑ پھوڑ کی،آئی جی اسلام آباد سے معافی کامطالبہ کردیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version