جمعرات, دسمبر 26

پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان نے کامیاب احتجاج کرنے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو روایتی پگڑی پہنائی۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ ارکان اسمبلی نے کامیاب احتجاج کرنے پر علی امین گنڈاپور کو روایتی پگڑی پہنائی۔

علی امین نے اجلاس کے شرکا سے کہا کہ پرامن تحریک آگے بھی جاری رہے گی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور امین چھپے نہیں تھے، یہ وزیراعلیٰ کی حکمت عملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کےخلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version