اتوار, دسمبر 15

لاہور میں پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے والے چار سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہورمیں پی ٹی آئی کی جانب سےدفعہ 144 کی خلاف ورزی پرپولیس کی جانب سےمقدمات میں مطلوب افراد کی گرفتاری کےلیےکریک ڈاؤن کیا گیا،مقدمات میں ملوث 432 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کےمطابق 23 ایف آئی آرزدرج کر رکھی ہیں،کارروائیوں میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے کلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد لی گئی،نامزد افراد کےگھروں پربھی چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں،گرفتار افراد کو 5 اکتوبر کے احتجاج کےدرج مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔

پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان پرتشددکارروائیوں میں ملوث تھے،مقدمات میں نامزد ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version