منگل, دسمبر 3

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی بعد پاکستان میں آج بھی صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2656 ڈالر کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Leave A Reply

Exit mobile version