جمعرات, دسمبر 26

پشاور(بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا گرینڈ جرگے میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کالعدم تنظیم کے ساتھ بات کرنیکا اختیار مانگ لیا۔ وزیراعلی ہائوس پشاور میں علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ ہوا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی جرگہ میں شریک تھے۔ جرگے میں ایمل ولی، پروفیسر ابراہیم ، محسن داوڑ، میاں افتخار، محمد علی شاہ باچا اور سکندر شیرپا ئوسمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق گرینڈ جرگے میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور نیکالعدم تنظیم کے ساتھ بات کرنے کا اختیار مانگ لیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے دوسرے فریق کے ساتھ زمین پر بیٹھنے کو بھی تیار ہیں، اب تک جو کارروائی ہوئی اس پر ریاست کی وجہ سے خاموش رہے، مزید کچھ ہوگا تو ان سے پوچھا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ میزبانی کرلیں، مذاکرات پر ہمیں اعتراض نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جرگہ بنائیں گے جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی نمائندگی دی جائیگی، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کالعدم تنظیم ریاست کے خلاف نہ جائے،کوشش ہوگی کہ کم سے کم وقت میں مسئلیکو حل کریں۔

Leave A Reply

Exit mobile version