منگل, جولائی 1

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے سرکاری خرچ پرالوداعی عشائیہ لینے سے معذرت کر لی۔ چیف جسٹس نے موقف اختیار کیا ہے کہ الوداعی ڈنر پر دو ملین سے زیادہ کا خرچ آتا ہے، چیف جسٹس نے خرچ کے باعث الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کی۔ فل کورٹ ریفرنس کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی دعوتی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے مراسلہ بھیجا گیا۔ مراسلے کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 25اکتوبر کو دن ساڑھے دس بجے ہو گا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الوداعی ڈنر عموما دیا جاتا ہے مگر چیف جسٹس نے معذرت کی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version