جمعہ, نومبر 22

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں میں متعدد حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 افراد شہید جبکہ 168زخمی ہوگئے ، صیہونی فورسز نے جنوبی لبنان میں دو روز کے دوران اقوام متحدہ کی امن فوج کو بھی نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 فضائی حملے اور گولہ باری کے واقعات پیش آئے، حملے جنوبی لبنان، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور وادی بیکا میں کیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل پر متعدد راکٹ داغے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے راکٹ مار گرانے کا دعوی کیا ہے، اسرائیل اور حزب اللہ کی لڑائی کے دوران لبنان میں شہدا کی تعداد 2 ہزار 229 ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version