جمعرات, دسمبر 26

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ پشاورمیں 8نومبر کو احتجاجی تحریک شروع ہو گی۔رؤف حسن کا کہنا تھا کہ فواد اوران کےبھائی کو تحریک انصاف میں تقسیم کے لیےچھوڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست سےتعلق نہیں ہے، بشریٰ بی بی،علیمہ خان نےکبھی پارٹی میں سیاست کےحوالے سے بات نہیں کی اسی لیےفواد چودھری علیمہ خان کوسیاست میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پولٹیکل کمیٹی کےفیصلےکی توثیق عمران خان کریں گے، میں سمجھتا ہوں اسٹیبلشمنٹ کےساتھ تعلقات ٹھیک ہونےچاہئیں، بانی پی ٹی آئی آج بھی اپنے اصولوں پر قائم ہے۔تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان کے سوال پر رؤف حسن نے اپنے جواب میں کہا کہ پشاورمیں8 نومبرکواحتجاجی تحریک شروع ہوگی۔

Leave A Reply

Exit mobile version