راولپنڈی (نیوزڈیسک) جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ فرد جرم اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے پڑھ کر سنائی، عمران خان کے علاوہ شیخ رشید سمیت دیگر 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ سماعت کے موقع پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عمرایوب، شیخ رشید، فواد چودھری، زرتاج گل اور راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے، عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، ملک احمد چٹھہ اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو گرفتار کر لیا گیا، عمرایوب کو گرفتار کر کے جیل چوکی منتقل کر دیا گیا۔ سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں، 23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔