حویلیاں (نیوز ڈسیک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک بارے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے پر عمل کریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو کنٹرول کر لیں گے، امن و امان کی ذمہ داری وفاق کی ہے، ہماری حکومت بھی امن وامان بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ہماری حکومت کی کار کردگی دیگر صوبوں سے اچھی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی خیبر پختونخوا حکومت کی تعریف کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں، قربانیاں بھی دے رہے ہیں،افغانستان کے ساتھ ہمیں مذاکرات کرنے چاہئیں، افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے پوری دنیا اسے تسلیم کر چکی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے کیا ہے، تحریک کے حوالے سے جو فیصلہ عمران خان کریں گے اس پر عمل ہوگا۔

Leave A Reply

Exit mobile version