اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موقع ہے ہم مل کر ملکی معیشت کو مزید بہتر کریں، معیشت کی ترقی سے متعلق جامع پروگرام کا اعلان جلد ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت کو تقویت ملے گی، سرمایہ کاری بڑھے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں پولیو کیسز میں اضافہ بد قسمتی ہے، پوری دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے، پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں رکاوٹیں قابل افسوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ ایک بڑا چیلنج ہے، ماضی میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کرک میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر فاتحہ خوانی کرائی، لیگی رہنما صدیق الفاروق مرحوم کی مغفرت کیلئے بھی دعا کی گئی۔
بدھ, دسمبر 18
تازہ ترین
- ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے: شہباز شریف
- نواز شریف نے ملک کے مفاد کی خاطر دوستی کا ہاتھ بڑھایا: عطا ء اللہ تارڑ
- یونان نے کشتی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ حکومت پاکستان کو بھجوا دی
- درجنوں لاپتہ پاکستانیوں کے بچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں، پاکستانی سفیر
- ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا
- سارہ شریف قتل کیس میں والد اور سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
- سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی تلاش کرنا ہوگا: بیرسٹر گوہر
- انسداد پولیو کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا انتہائی تشویشناک ہے: وزیراعظم
- وزیراعظم کو بل پر کوئی ابہام نہیں، مولانا کیساتھ پھر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں: اعظم تارڑ
- حکومت تنازع سےبچنے کیلئے ہمارا موقف تسلیم کرے: مولانا فضل الرحمان
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق