قاہرہ (نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بغیر خطے اور دنیا میں امن ممکن نہیں، غزہ میں جاری بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔ ڈی 8 ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی فری لانسر کمیونیز میں سے ایک ہے، مصنوعی ذہانت، ڈیٹا اینالیٹکس اور سائبر سکیورٹی سے متعلق تربیب فراہم کی گئی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان جدت اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ڈی ایٹ رکن ممالک کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور چھوٹے کاروبار کا رجحان ہماری سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سربراہی اجلاس کی میزبانی پر حکومت مصر اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی طرف سے قتل عام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
اتوار, دسمبر 22
تازہ ترین
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 9مئی کے سارے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے: عطا تارڑ
- میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، حقیقت کے برعکس ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
- وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
- حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
- سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنادی گئیں: آئی ایس پی آر
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد
- جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری
- وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم