راولپنڈی (نیوزڈیسک) 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور پیش ہوئے تو جج نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے، سماعت میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز سمیت دیگر درجنوں ملزمان بھی پیش ہوئے۔عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی، عدالت میں ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، کرنل شبیر اعوان، لطاسب ستی، عمر تنویر بٹ، شبلی فراز، کنوزل شوزب پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ تیمور مسعود، سعد علی خان، سکندر زیب، زوہیب آفریدی، فہد مسعود، راجہ ناصر محفوظ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی، اب تک جی ایچ کیو حملہ کیس میں 113 ملزمون پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، شہریار آفریدی اور کنول شوزب نے 265 ڈی کی درخواستیں دائر کردیں جن کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔وزیراعلی کے پی کے نے وکیل غلام حسنین سنبل کو 12 پلیڈر مقرر کردیا اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے پر جج کا شکریہ بھی ادا کیا، کیس کی سماعت کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی کی۔
اتوار, دسمبر 22
تازہ ترین
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 9مئی کے سارے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے: عطا تارڑ
- میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، حقیقت کے برعکس ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
- وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
- حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
- سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنادی گئیں: آئی ایس پی آر
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد
- جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری
- وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم