اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ بار کے سابق 8 صدور کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست گزاروں میں حامد خان، امان اللہ کنرانی، عابد حسن منٹو، علی احمد کرد، اکرم شیخ، قاضی محمد انور، منیر اے ملک اور عابد زبیری شامل ہیں۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی سے متصادم اور اختیارات کی تقسیم کے اصول کے بر خلاف ہے، 26 ویں آئینی ترمیم مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بغیر نہیں ہو سکتی تھی۔ سپریم کورٹ سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ حتمی فیصلے تک 26 آئینی کے نتیجے میں ہونے والے تمام اقدامات کو معطل کیا جائے۔
ہفتہ, دسمبر 21
تازہ ترین
- وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
- حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
- سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنادی گئیں: آئی ایس پی آر
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد
- جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری
- وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
- گورنر سندھ سے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ملاقات
- مبینہ کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم