کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی، ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، لیویز، پولیس اور دیگر فورسز شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹاسک فورس غیر روایتی راستوں سے بیرون ممالک جانے والوں کی نگرانی کرتی ہے۔سرحدی شہر تفتان میں ایف آئی اے کی سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی، سپیشل ٹیم انسانی سمگلنگ کے حوالے سے مقدمات درج کر رہی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق بلوچستان میں 2024 کے دوران انسانی سمگلنگ کے 23 کیسز درج کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق رواں برس انسانی سمگلنگ کے دو نیٹ ورکس کا خاتمہ بھی کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version