اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں، منت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے 18 ویں سپیکرز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر تمام سٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں، سپیکرز کانفرنس میں شرکت ہم سب کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران سب کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا، سپیکر ایوان کے تقدس کا محافظ ہوتا ہے، ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کیلئے سپیکرز کردار ادا کریں، ہمیں اپنی اپنی اسمبلیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا، ہم نے حکومت اور اپوزیشن ارکان کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ سپیکرز کانفرنس کی تجاویز اور اصلاحات کو مانیٹر کیا جائے گا، انسداددہشتگردی کیلئے مل کر کام کریں گے، پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے جب بھی ضرورت پڑی جاری کیے جائیں گے، جمہوری روایات اور اقدار کی پاسداری ضروری ہے۔
ہفتہ, دسمبر 21
تازہ ترین
- وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
- حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
- سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنادی گئیں: آئی ایس پی آر
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد
- جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری
- وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
- گورنر سندھ سے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ملاقات
- مبینہ کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم