نیویارک (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک اور عالمی امن کا داعی ہے، عالمی تنازعات اور مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، سال 2026-2025 کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی بطور غیر مستقل رکن مدت کا آغاز ہو گیا۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستا ن کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی غیر مستقل رکنیت کا آج سے آغاز ہونے جارہا ہے،سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک اورعالمی امن کا داعی ہے ، پاکستان عالمی تنازعات اورمسائل کے حل میں کلیدی کردارادا کرے گا، سلامتی کونسل کو فعال کرنے میں اپنا بھرپورکردارادا کریں گے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے ہرممکن کرداراداکرے گا۔ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے ہرممکن کرداراداکرے گا، دنیا کومحفوظ اورپرامن بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان حق خودارادیت کیلئے منظورہونیوالی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کرداراداکرے گا۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔