بدھ, اپریل 30

سیالکوٹ: (نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش کی ھے۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالتوں سے ہے، باپ سے ملنے کیلئے بیٹوں کو آنا چاہیےیہ اولاد اور باپ کا حق ہے، اگر انکے خاندان میں ایسی روایات نہیں تو ان پر کمنٹ نہیں کروں گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ جیل میں مجھے کمبل بھی نہیں دیا گیا ، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کوشش کی کہ ان کو کسی قسم کی سہولت نہ دی جائے ، قیدی کو چارپائی دی جاتی ہے مجھے نہیں دی گئی ، منگل کے روز میرے بیٹے ملاقات کرتے تھے ، نواز شریف کو اپنی بیوی سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا دو اڑھائی سال کے دوران ہر حربہ ناکام رہا،یہ نامراد رہے، پی ٹی آئی ملک میں تباہی کرکے گئی تھی، اب معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں، کوششیں جاری ہیں کسی طرح سیاسی استحکام پیدا ہوسکے، پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کے باوجود یہ بہت بڑی تبدیلی ہے ۔ طور پر 11 جولائی 2024 کو ہونی تھی جو متعدد مرتبہ ملتوی ہوئی۔

Leave A Reply

Exit mobile version