بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے، وہ کبھی بھی انتقامی حملہ کر سکتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے خبردار کیا ہے کہ مودی سخت غصے میں ہوگا، پاکستان سے انتقام لینے کے لیے معاشی حملہ کر سکتا ہے۔دونوں بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج ہماری بانی سے ملاقات ہوئی، ہم نے ان کو بتایا کہ پاکستانی قوم کیسے جوش اور جذبے کے ساتھ نڈر تھی۔انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا کہ جنگ میں فوری ریسپانس بہت اہم ہوتا ہے، مودی پاکستان سے بہت سخت نفرت کرتا ہے، اس وقت مودی سخت غصے میں ہوگا، وہ انتقام لے گا آپ لوگوں نے الرٹ رہنا ہے۔علیمہ خان کے مطابق ہم نے بانی کو بتایا کہ فوج اور لوگوں نے جس طرح جواب دیا ہے، سوشل میڈیا کی وار پاکستان نے جیتی، اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی برداشت نہیں کرے گا وہ معاشی اٹیک کرے گا، فالز فلیگ جیسے اقدامات مودی کرسکتا ہے۔علیمہ خان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنگ میں لوگوں کا حوصلہ اور سپورٹ بہت اہم ہے، ہم نے لوگوں کو تنہا نہیں کرنا لوگوں کو انصاف دینا ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات کیوں نہیں کرتے، اس سے پتا چلے گا کہ سزائیں کیوں دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا جب بات چیت ہوگی مودی کے سامنے کون بولے گا، ہم نے کہا کہ باہر آئیں مودی کا بیان دیں، وزیراعظم اور صدر تو بیان نہیں دے رہے، بانی کے کیسز نہیں لگائے جا رہے۔علیمہ خان کے مطابق بانی نے چوتھی بات کی کہ میں جنید اکبر پر چھوڑ دوں گا کہ وہ کونسی سیٹ رکھنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا میرا فوکس تنظیم سازی اور تحریک پر ہے، اگر جنید اکبر اے پی سی اور پارٹی اکٹھی چلا سکتے ہیں تو بے شک اے پی سی کی سیٹ رکھیں، جنید اکبر 100 فیصد فوکس تحریک پر رکھیں۔علیمہ خان نے بتایا کہ ہم نے خواہش کا اظہار کیا کہ بانی کو اس وقت باہر ہونا چاہئے اس پر بانی کچھ نہیں بولے۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے