پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیاں اسموگ جیسے مسئلے کے حل اور ماحولیات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔
گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی زیرِ صدارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات پر قائم کنسورشیم سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں اسموگ کے مسئلے کے حل کے لیے تجاویز اور اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
محمد بلیغ الرحمٰن نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ اسموگ ماحولیات اور صحت کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے، غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جامعات ماحولیات پر کی گئی تحقیق کی روشنی میں اسموگ کے مسئلے کا حل نکالیں۔