نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔لاہور میں داتا دربار پر میڈیا سےگفتگو کے دوران ایک صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔وزیر خارجہ نے پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارتیں مانگنے کی خبروں کی بھی تردید کی اور کہاکہ پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کی کوئی بات نہیں کی، پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے اور رہے گی، پیپلز پارٹی نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اسی لیے اچھے وقت میں نہيں چھوڑيں گے، اب حکومت کو سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھاکہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، چاہے وہ حکومت کا حصہ ہوں یا اپوزیشن کی صف میں ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پر حملے کے وقت حکومتی اور اپوزیشن جماعت کا فرق مٹ گیا تھا، یہ ایک مثالی تجربہ تھا لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ آئین اور قانون کو پس پشت ڈال دیا جائے۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھاکہ جب پاکستان پر حملہ ہوا تو حکومت نے تمام جماعتوں کو انگیج کیا او اس کا نتیجہ دنیا نے ایک متحد پاکستانی آواز کی صورت میں دیکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں تک قانون اور آئین کا تعلق ہے، اس پر مکمل عمل ہوگا، اگر کہیں کرپشن ہوئی ہے تو اسے بے نقاب ہونا چاہیے اور جہاں بھی کرپشن ہو اس کے خاتمے کے لیے قانون کو حرکت میں آنا چاہیے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔