اتوار, جولائی 6

آذربائیجان کے شہر خان کندی میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ملاقات ہوئی۔تینوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی بھی کی۔آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور ترک صدر کو خان کندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے میں بتایا جہاں تینوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔

Leave A Reply

Exit mobile version