منگل, جولائی 8

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ سب تحریک پر فوکس کریں، سلیمان اور قاسم بھی حصہ لینا چاہتے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی کا کہنا تھا پاکستانی اپنی آزادی اور رول آف لا کے لیے کھڑے ہوں، بانی نے کہا سب ظلم کے خلاف کھڑے ہوں، ہم بھی تحریک میں ساتھ نکلیں گی۔علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا جو تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے وہ اپنےعہدوں سےہٹ جائیں، بانی نے مذاکرات سےمتعلق کوئی بات نہیں کی، بانی کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق پلان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی کے بیٹے سلیمان اور قاسم امریکا میں پاکستان میں انسانی حقوق کا معاملہ بھی اٹھائیں گے، بانی نے تحریک چلانے کا کہہ دیا ہے، جب بھی تحریک شروع ہوتی ہے تو فضول باتیں شروع ہو جاتی ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا سارے دروازے بند ہوگئے، اب صرف تحریک راستہ ہے، تحریک کو پی ٹی آئی کی لیڈرشپ لیڈ کرے گی، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ تحریک کی تاریخ دے گی۔

Leave A Reply

Exit mobile version