بدھ, جولائی 9

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے، ٹیم کو شاباش دیتی ہوں، ریکارڈ مدت میں سڑکوں کی تعمیر پر متعلقہ حکام خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 12 ہزار کلومیٹر پر محیط سڑکیں بن چکی ہیں، ایک سال کے اندر سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے، پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ یوم عاشور پر بہترین انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، محرم میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ دیکھنے کو ملا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام میں میں جلوسوں کے راستے پر صفائی کا خصوصی انتظام کیا گیا، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں انڈرپاس منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، راولپنڈی میں انڈرپاس منصوبے کے ذریعے سڑک کو سگنل فری کر دیا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے، راولپنڈی ڈویژن میں تمام سکولوں کو ری ویمپ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام سےعوام مطمئن ہیں، پنجاب حکومت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے، راولپنڈی میں نالہ لئی کو بھی ری ویمپ کریں گے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں 50 ارب روپے سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے لگے ہیں، جنوبی پنجاب میں بھی پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائےگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version