وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا، اچھی کارکردگی دکھانے والی وزارت کو شاباش دی جائے گی، کمی کوتاہی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، ضرورت پڑنے پر تادیبی کارروائی بھی ہوگی، کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کی مجالس کے پرامن انعقاد پر پوری قوم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر داخلہ محسن کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کا پر امن ماحول میں انعقاد وفاقی وزیر داخلہ،صوبائی اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کے بہترین انتظامات سے ممکن ہوا، قومی وحدت، اتحاد اور بھائی چارے سے ہی امید افزا صورتحال بنی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں پر این ڈی ایم اے حکام سے بریفنگ لی ہے، این ڈی ایم اے ایک جاندار ادارہ بن چکا ہے، بارشوں کے حوالے سے صوبوں کو ہدایات دی تھیں لیکن بدقسمتی سے بارشوں سے پورے پاکستان میں انسانی جانیں ضائع ہو گئیں، بالخصوص سوات میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا، ہمیں اس واقعے سے سبق سیکھنا چاہیے اور آئندہ کیلئے موثر اقدامات کے لیے پوری تیاری کرنی چاہیے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، معاشی ترقی کے لیے ہم سب مل کر کاوشیں کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہماری کابینہ کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے، اب ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے، اچھے نتائج پر شاباش دیں گے اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لیے میں کسی تادیبی کارروائی سے بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔انہوں نے دوٹوک انداز میں متنبہ کیا کہ دوٹوک الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف کارکردگی اور قوم کی خدمت ہی ترجیح ہے، جو معیار پر پورا اترے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہو گا اور جو معیار پر پورا نہیں اترا اسے احساس دلائیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ احسن اقبال پر سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے بڑے سوالات اٹھ رہے تھے لیکن انہوں نے حیرانی میں مبتلا کیا ہے کہ سالانہ ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 10 کھرب روپے سے بڑھ گیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم