ہنگو میں پولیس اور ٹل سکاؤٹس کے فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ ڈی پی او ہنگو اور ایس ایچ او دوآبہ سمیت 4 افسران زخمی ہو گئے۔ضلع ہنگو میں پولیس اور ٹل سکاؤٹس کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر آپریشن کیا گیا، زرگیری، شناوڑی سمیت دیگر علاقوں میں ٹارگٹ آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں نے پہاڑوں پر پناہ لے رکھی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ہنگو کے علاقے شناوڑی میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈی پی او محمد خالد اور ایس ایچ او تھانہ دوآبہ نبی خان زخمی ہوئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈی پی او کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کیا جائے گا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی پی او خالد خان کو 4 گولیاں لگی ہیں، ایس ایچ او نبی خان معمولی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس اور ایف سی نے ہنگو میں دہشت گردوں کی اطلاع پر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے، علاقے میں کرفیو نافذ ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، متعدد دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔انسپکٹرجنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ڈی پی او ہنگو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہے تھے، آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے، ڈی پی او ہنگو کو بھی گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ڈی پی او سے بات کی ہے، ان کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم