نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تنازعات کا پر امن حل مکالمے اور عالمی قانون کی پاسداری سے ہی ممکن ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کے پر امن حل کے اصول پر کار بند ہیں۔نیویارک میں پاکستان مشن کی جانب سے منعقدہ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت کیلئے تین ترجیحات کا انتخاب کیا، تنازعات کا پرامن حل پہلی، کثیر الجہتی تعاون کا فروغ دوسری جبکہ تیسری ترجیح اقوام متحدہ اور او آئی سی جیسی علاقائی تنظیموں میں تعاون کا فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس ماہ کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت کا اعزاز حاصل ہوا، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور باہمی احترام اور مفاد پر مبنی تعلقات اور تعاون کا فروغ ہے، اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق تنازعات کے پرامن حل کے اصول پر کاربند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کا پر امن حل اور طاقت کے استعمال سے گریز منصفانہ عالمی نظام کیلئے ناگزیر ہے، تقریباً ہر خطے میں دیرینہ تنازعات موجود ہیں اور یکطرفہ مفاد کی پاسداری اور عالمی قانون کی پامالی ہو رہی ہے، تنازعات کے پرامن حل، مکالمے اور عالمی قانون کی پاسداری سے ہی امن یقینی بنایا جا سکتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ 57 رکنی تنظیم او آئی سی عالمی امن میں اہم شرکت دار ہے، پاکستان امن اور ترقی کے مشترکہ اہداف کیلئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، پاکستان ماحولیاتی تحفظ کی عالمی کوششوں میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن، ترقی اور انسانی حقوق پر مبنی اقوام متحدہ کے تین ستونوں کو مضبوط کر رہا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کا خواہاں ہے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا کو اس وقت گہری تقسیم اور پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے محاذ آرائی پر تعاون اور طاقت کے استعمال پر سفارتکاری کو ترجیح دینا ہوگی، پاکستان مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی