وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا۔وفاقی دارالحکومت میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دشمن کےخلاف جنگ جیتنےکی وجہ سےعزت ملی، فیلڈ مارشل نےفرنٹ سےلیڈ کیا، ایئرفورس نےکمال کر دکھایا، بھارت کوجس طرح شکست ہوئی آج تک تذکرہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم نےمتحد ہوکردشمن کےخلاف مقابلہ کیا، بھارت کےخلاف کمال مہارت کےمظاہرے پردنیا دنگ رہ گئی ہے، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت سےبھارت کےخلاف تاریخی فتح ملی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےامریکا کا کامیاب دورہ کیا،ان کی امریکی وزیرخارجہ سےملاقات ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روزلاہور ریلوے سٹیشن پر انقلابی تبدیلی دیکھ کردلی خوشی ہوئی، ریلوے ٹکٹنگ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹائزکر دیا گیا ہے، سب وزارتوں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں، وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، آئی پی پیز سے بات چیت کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں ظلم وستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، غزہ میں بچوں کی حالت دیکھی نہیں جاتی، غزہ میں جاری مظالم کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، مصراوراردن کےذریعےغزہ کےلیےفوری امداد بھجوائی جا رہی ہے، غزہ کےمعاملے پر پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سے نقصانات ہوئے جو کہ پہاڑی علاقوں میں زیادہ ہوئے اس کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں، اجلاس کے دوران انہوں نے قدرتی آفات میں مرنے والوں کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم