فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں اور بھارتی جارحیت پر پاک فوج کا دو ٹوک ردعمل آ گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ترجمان پاک فوج نے معرکہ حق کے بعد کئے جانے والے سیاسی تجزیے مسترد کر دیئے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔برطانوی جریدے نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ پاکستان بھارتی فوجی کارروائی پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا؟ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دوٹوک جواب دیا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس بار اس کے مشرق سے آغاز کریں گے، شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی واضح کر چکے ہیں کہ فیلڈ مارشل نے صدر بننے کی خواہش ظاہر کی نہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی گزشتہ ماہ واضح کیا تھا کہ ہمیں مکمل طور پر علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا تھا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو اس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی صدر سے استعفیٰ لینے یا فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
جمعرات, اگست 7
تازہ ترین
- عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی سے یکجہتی دکھائی: بیرسٹر گوہر
- شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی: مریم نواز
- قومی اسمبلی: غزہ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
- یوم استحصال کشمیر: قومی اسمبلی میں بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور
- مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال، آج یوم استحصال منایا جارہا ہے
- الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی وسینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز سمیت 9ارکان کو نااہل قرار دیدیا
- ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر آئندہ 24 گھنٹے میں مزید ٹیرف لگانے کا اعلان
- پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی: طلال چودھری
- نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں عدالت جائیں: عطا تارڑ
- دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: پاکستان
- وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 4 ارب روپے کا اعلان