وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی، دنیا میں اپنی چھت اپنا گھر جیسے ماڈل کی مثال دی جائے گی۔اپنی چھت اپنا گھر، بلاسود قرض فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بہت خوش ہوں کہ اللہ نے آج مجھے آپ سے ملاقات کا شرف بخشا، سب کو اپنی چھت اپنا گھر بہت بہت مبارک ہو، اللہ نے مجھے آپ کی خدمت کی توفیق دی۔مریم نواز نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پنجاب حکومت ہر روز نیا منصوبہ لانچ کرتی ہے یہ بات بالکل سچ ہے، اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے، کل کوئی یہ نہیں کہے گا کہ کرایہ دو ورنہ گھر خالی کرو، بچوں کیلئے گھر بنانا ہر ماں باپ کی کوشش ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 7 ماہ کی قلیل مدت میں 64 ہزار قرضے دیئے جا چکے ہیں، تمام 64 ہزار افراد کو گھر بنانے کیلئے بلاسود قرض دیئے ہیں، اللہ سب کو اپنی چھت اپنے گھر میں سکون والی زندگی دے، تقریبا ً 45 ہزار گھر زیر تعمیر اور 9 ہزار گھر بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں اپلائی کیلئے ہزاروں کالز موصول ہوئیں، ہزاروں کالز تو نہیں سن سکیں لیکن سیکڑوں کالز خود سنی ہیں، یہ صرف گھر نہیں بلکہ 64 ہزار داستانیں ہیں، اگست کے آخر تک یہ 64 ہزار قرض 75 ہزار تک پہنچ جائیں گے۔
جمعرات, اگست 7
تازہ ترین
- عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی سے یکجہتی دکھائی: بیرسٹر گوہر
- شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی: مریم نواز
- قومی اسمبلی: غزہ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
- یوم استحصال کشمیر: قومی اسمبلی میں بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور
- مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال، آج یوم استحصال منایا جارہا ہے
- الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی وسینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز سمیت 9ارکان کو نااہل قرار دیدیا
- ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر آئندہ 24 گھنٹے میں مزید ٹیرف لگانے کا اعلان
- پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی: طلال چودھری
- نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں عدالت جائیں: عطا تارڑ
- دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: پاکستان
- وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 4 ارب روپے کا اعلان