جمعہ, اگست 8

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی پی ٹی آئی سے یکجہتی دکھائی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کو آج پارلیمان میں بولنے سے روکا گیا، ہم نے ساڑھے 11 بجے سپیچ کی اجازت مانگی، ڈھائی گھنٹے بعد موقع ملا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کے 170 میں سے کوئی ضلع احتجاج سے خالی نہیں رہا، یہ جیل قانونی نہیں، زبردستی قید ہے، قوم جانتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کو نااہل قرار دینا جمہوریت کے خلاف ہے، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، احمد بشیر سب کو نااہل کیا گیا، اگر پارلیمنٹ سے بھی آواز دبائی جائے تو پھر کہاں جائیں؟۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ جانے سے بھی روکا گیا، انصاف کا راستہ بند کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف سیاست میں تشدد نہیں، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version