جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں ٹیکسی سٹینڈ کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی سٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔حکام کے مطابق واقعہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔دوسری طرف کاغان کے قریبی علاقے پھاگل بازار میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر دھماکا دکان میں ہوا، سکول جاتے بچے بھی زد میں آ گئے، زخمیوں کو بالاکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جمعہ, اگست 8
تازہ ترین
- جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی
- بجلی ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
- وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ
- عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی سے یکجہتی دکھائی: بیرسٹر گوہر
- شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی: مریم نواز
- قومی اسمبلی: غزہ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
- یوم استحصال کشمیر: قومی اسمبلی میں بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور
- مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال، آج یوم استحصال منایا جارہا ہے
- الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی وسینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز سمیت 9ارکان کو نااہل قرار دیدیا
- ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر آئندہ 24 گھنٹے میں مزید ٹیرف لگانے کا اعلان
- پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی: طلال چودھری