پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 33 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔بعد ازاں 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گردونواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیا اور اس دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے، 2 روزہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پیر, اگست 11
تازہ ترین
- دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا، مل کر ناکام بنائیں گے: سرفراز بگٹی
- امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی
- وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم
- فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل
- بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
- بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 200 سے بڑھا کر 300 یونٹ کرنے پر غور
- عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، چیمبر واپس لے لیا
- پاک افغان بارڈر سے خوارجیوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، 33جہنم واصل
- جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی
- بجلی ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
- وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ
- عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی سے یکجہتی دکھائی: بیرسٹر گوہر