امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی جنگی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی۔آذربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 5یا 6 جنگی طیارے گرائے گئے، دونوں ممالک کے درمیان تنازع بڑا تھا، پاکستان اور بھارت ممکنہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگیں نہیں چاہتا، امن اور تجارت چاہتا ہوں، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوائی، روس سے ڈیل آخری مرحلے میں ہے، صدر پیوٹن اور زیلنسکی سے جلد ملاقات ہوگی، روس اور یوکرین اب امن چاہتے ہیں۔امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ بندی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک بڑی جنگ کی طرف جارہے تھے، ان سے کہا کہ لڑائی نہیں تجارت کرو، پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔دوسری طرف بھارت نے امریکا کے حالیہ ٹیرف اقدامات سے تنگ آ کر روس اور چین سے قربت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سات سال میں پہلی بار چین کا دورہ کرنے جا رہے ہیں جبکہ مودی نے روسی صدر پیوٹن کو بھی بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔اس کے علاوہ بھارت نے امریکا سے ہتھیاروں اور طیاروں کی فروخت بھی روک دی ہے جسے عالمی ماہرین نے سنجیدہ اقدام قرار دے رہے ہیں۔
پیر, اگست 11
تازہ ترین
- دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا، مل کر ناکام بنائیں گے: سرفراز بگٹی
- امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی
- وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم
- فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل
- بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
- بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 200 سے بڑھا کر 300 یونٹ کرنے پر غور
- عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، چیمبر واپس لے لیا
- پاک افغان بارڈر سے خوارجیوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، 33جہنم واصل
- جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی
- بجلی ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
- وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ
- عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی سے یکجہتی دکھائی: بیرسٹر گوہر