ہفتہ, اگست 30

گلگت کے دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 7 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 7 رضا کار جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، حادثے میں زخمی 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔دوسری جانب ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔بعدازاں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے 7 رضا کاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ رضا کار اس وقت ملبے تلے دب گے تھے جب وہ اپنی مدد اپ کے تحت حالیہ بارسوں اور سیلاب میں تباہ ہونے والے واٹر چینل کی بحالی کے لیے کام کر رہے تھے۔گلگت بلتستان حکومت اور ریسیکو 1122 کے مطابق یہ حادثہ رات کے وقت پیش آیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی تھیں۔مجموعی طور پر 13 رضا کار ملبے تلے دبے تھے۔

Leave A Reply

Exit mobile version