جمعرات, دسمبر 26

بالی ووڈ میں 2017ء سے کام کر رہی اداکارہ تریپتی دیمری کی مقبولیت میں فلم اینیمل کے مختصر کردار نے اضافہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تریپتی دیمری کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں اداکارہ نے رنبیر کپور کے مقابل مختصر کردار نبھایا، جس کے بعد صرف چند دن میں اُن کے ملین فالوورز بڑھ گئے ہیں۔

29 سالہ بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ میں 2017ء میں کامیڈی فلم پوسٹر بوائے سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2018ء میں لیلیٰ مجنوں، 2020ء میں بلبل اور 2022ء میں فلم ’کلاں‘ میں نمایاں کردار نبھایا۔

جو شہرت اور مقبولیت تریپتی کو اپنی گزشتہ فلموں سے نہیں ملی، وہ انہیں رنبیر کپور کے مقابل یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم کے مختصر رول نے دلوا دی۔

اس ایک ہفتے کے دوران اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 20 لاکھ فالوورز کا اضافہ ہوا ہے، جو اب بڑھ کر 28 لاکھ ہوچکے ہیں، گزشتہ ماہ ان کے فالوورز کی تعداد صرف 6 لاکھ تھی۔

اُن کی اگلی فلم اداکار وکی کوشل کے ساتھ ریلیز ہوگی، جو ابھی تکمیل کے مراحل سے گزر رہی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version