اسلام آباد :وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردگروپ پاکستان کو نشانہ بنارہے ہیںاور اس حوالے سے افغان حکومت سے تفصیلات بھی شیئر کی گئی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردی کا واقعہ سنجیدہ واقعہ تھا اور ہم نے افغان حکومت کو پاکستان کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے افغان حکام کو کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد وں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے اور پاکستان کے خلاف کاروائی کرنے والے دہشت گرد گروپ کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال نہ کی جائے۔ دہشت گردی سے متعلق مزید گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بھارت دوسرے ممالک میں دہشت گردی جیسے واقعات میں ملوث ہےاور دوسرے ممالک میں ٹارگٹ کلنگ بھی کراتا ہے جبکہ بھارت نے پاکستان میں بھی ایسی کوششیں کیں جن کے شواہد ہمارے پاس موجود ہیں۔
جمعہ, دسمبر 27
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی