اتوار, ستمبر 8

اسلام آباد:بانی پی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزاکا فیصلہ معطل کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھاتاہم سپریم کورٹ آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کر دی ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی تی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزاکے فیصلے کے خلاف درخواست اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی گئی اعتراض میں کہا گیا ہے کہ اپیل کے ساتھ لف کئے گئے دستاویزات نا مکمل ہیں تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔
قبل ازیں سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ٗ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن میں حصہ لینے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہو چکی ہے ٗ ہائی کورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ نہیں ٗ ہائی کورٹ فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اور الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔درخواست یہاں کہا گیا کہ سابق چیئر مین پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیراعظم ہیں، سب سے بٹری جماعت کے لیڈر ہیں انہیں انتخابات سے باہر نہیں رکھاجاسکتا۔سپریم کورٹ توشہ خانہ میں سزاپر مبنی فیصلے معطل کرے تاکہ انتخابات میں حصہ لیا جاسکے۔

Leave A Reply

Exit mobile version