اتوار, ستمبر 8

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کردیں۔
پشاور میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کردیں ٗعدلیہ نے 25 کروڑ عوام کا اعتماد بحال کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف سازشیں ختم ہوگئیں ٗ پشاور ہائیکورٹ نے ہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا۔
پی ٹی آئی چیرمین نے کہا کہ انتخابی نشان کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہوتا ہے ٗ پشاور ہائی کورٹ نے آج بلے کا نشان بحال کردیاہے ٗ انہوں نے کہا کہ ہم بلے کے نشان پر الیکشن لڑسکتے ہیں۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان کے ہمراہ موجود بیرسٹر علی ظفر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں ٗانتخابی نشان سیاسی جماعت کی جان ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version