اتوار, ستمبر 8

مانسہرہ: مانسہرہ کے حلقے این اے 15 سے قائد مسلم لیگ ن کےکاغذا ت نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
این اے 15 سے پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء نے میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کیے تھے۔
اعتراض میں درخواست کی گئی تھی کہ نواز شریف کے خلاف 5 جج فیصلہ دے چکے ہیں ٗ سپریم کورٹ انہیں تاحیات نا اہلی کر چکی ہے لہذا نواز شریف کے کا غذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
ریٹرننگ افسرنے کا غذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر سماعت کی جس میں دونوں جانب سے وکلا ء کے دلائل مکمل کر نے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ریٹرننگ افسر نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے اعتراضات کو مسترد کر دیا اور نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔
ریٹر ننگ آفسر نے آفس کے باہر میاں نوازشریف کے کاغذات پر اعتراضات اور مستردگی کے فیصلے کے لئے پی ٹی آئی رہنما کارکنان اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو کے ٰن اے 127اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے پی پی 80 کے لئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version