اتوار, ستمبر 8

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا ہدف حاصل کرلیا ہے، پہلی ششماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 4468ارب روپے رہی ہیں جو ہدف سے 43 ارب روپے زائد ہیں۔ایف بی آر نے گذشتہ مالی سال 2022-23کی پہلی ششماہی میں 3428 ارب روپے اکٹھے کیے تھیجو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک کھرب روپے سے زائد ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ درآمدات میں کمی اور 230ارب روپے کے ریفنڈز جاری کرنے کے باوجود مقررہ ہدف حاصل کرلیا گیاہے جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 177ارب روپے کے ریفنڈ ز جاری کیے گئے تھے۔درآمدات میں کمی درآمدی مرحلے پر جمع ہونے والے محصولات میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کے تناسب میں بھی تبدیلی آئی ہے اور پہلے چھ ماہ کے دوران براہ راست ٹیکسوں کا حصہ بڑھ کر 49 فیصد ہو گیا ہے تاہم صرف دسمبر میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ 59فیصد ریکارڈ کیا گیاہے

Leave A Reply

Exit mobile version