اتوار, ستمبر 8

غزہ: نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل میں سائرن بجانے کا اعلان کیا’ اسرائیلی فوج نے نئے سال کے پہلے روز بھی فلسطینیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت مزید100 فلسطینی شہید ہوگئے۔ خان یونس شہر میں خوفناک زمینی لڑائی جاری ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے رات گئے مشرقی غزہ کے ضلع زیتون میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مغازی کیمپ کے ایک گھر پر ڈرون بھی گرائے جس میں بچوں سمیت متعدد عام شہری زخمی ہوئے جب کہ نصیرت کے مہاجرین کیمپ میں ایک گھر پر کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔رات گئے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جہاں فورسز نے نابلس شہر اور جینن کیمپ سمیت کئی علاقوں میں کارروائیاں کیں۔دوسری جانب نئے سال کے آغاز پر رام اللہ میں فلسطینیوں نے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کو یاد کرکے احتجاج کیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version