رائیونڈ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگی قائد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل کی تکلیف ہوتی ہے تو یہ خود لندن بھاگ جاتے ہیں’ اس وقت بھی کہا تھا اتنی دور جانے کی ضرورت نہیں’ کراچی آجائیں ہم نے این آئی سی وی ڈی بنایا ہے۔ رائیونڈ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ راؤنڈ کے لوگوں کو سمجھانا چاہتے ہیں اگر عوامی حکومت بنانی ہے تو یہ ن لیگ نہیں کرسکتی’ عوامی حکومت صرف شہیدوں کی جماعت ہی کرسکتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پلان ہے، پیپلز پارٹی عوام کی قسمت بدلے گی۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار میو کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، این اے 125 سے پیپلز پارٹی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، پیپلز پارٹی ہر حلقے سے جیتنے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے، ہم حکومت بنانے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نفرت، تقسیم، گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم اپنا منشورعوام کے پاس لے کر جائیں گے، کارکن گھر گھر جا کر 10 نکاتی ایجنڈا پیش کریں، ہم اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے پاس پلان ہے ہم تنخواہوں کو دگنا کریں گے، ہم غریب طبقے کو مفت بجلی دیں گے، نوجوانوں سے وعدہ ہے مفت اور معیاری تعلیم دلوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چوتھا وعدہ ہر شخص کو مفت علاج کی سہولت دیں گے، سندھ کے ہر ضلع کی طرح پنجاب میں بھی مفت علاج کی سہولیات دیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، غریب عوام سے وعدہ ہے 30 لاکھ گھربنا کر دوں گا، میرا پیغام پنجاب کی ہر کچی آبادی تک پہنچائیں، پیپلزپارٹی کی حکومت میں کچی آبادی کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دلوائیں گے۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم