وفاقی دارالحکومت اسلام آباد یں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سنی علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سنی علماء کونسل نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی مولانا مسعود الرحمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مولانا مسعود الرحمان سنی علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version