اتوار, ستمبر 8

فیصل آباد: پاکستان کینو پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں نویں سے 20ویں نمبر پر آگیا۔

سائٹرس فروٹ گروورز ایسوسی ایشن کے ترجمان شوکت پرویز آرائیں نے کہا کہ پاکستان کینو پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں نویں سے بیسویں نمبر پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو کینو کی پیداوار میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے جس سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ ضائع ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی قلت کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہوتا جا رہا ہے جبکہ پڑوسی ملک کی جانب سے پاکستان میں آنے والے دریاؤں پر ڈیم اور آبی ذخائر کی تعمیر بھی تشویشناک ہے۔

شوکت پرویز آرائیں نے کہا کہ پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث کاشتکاروں اور باغبانوں کو ان کی پیداوار اور پھلوں کا مناسب معاوضہ نہیں ملتا جس کی وجہ سے کاشتکار اور باغبان بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version