اتوار, ستمبر 8

سروے رپورٹ کے مطابق 44 فیصد پاکستانی اپنی مالی حالت سے پریشان ہیں۔اس بات کا انکشاف رائے عامہ کا جائزہ لینے والے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے ایک نئے سروے میں ہوا ہے۔
گیلپ پاکستان نے عوامی رائے پر مبنی ایک نیا سروے جاری کیا ہے۔سروے میں 44 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ اپنی مالی صورتحال کے بارے میں پریشان ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ 10 سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ مالی طور پر کمزور ہو چکے ہیں۔
35 فیصد پاکستانیوں کی رائے اس کے برعکس تھی، ان کا کہنا تھا کہ وہ مالی طور پر مضبوط اور زیادہ خوشحال ہو گئے ہیں۔
سروے میں 16 فیصد نے کہا کہ 10 سال پہلے کے مقابلے میں کوئی فرق نہیں آیا اور کہا کہ مالیاتی صورتحال اب بھی وہی ہے جو پہلے تھی۔

Leave A Reply

Exit mobile version