پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے گیبریل اٹل کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا جو سب سے کم عمر اور پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے 62 سالہ الزبتھ بورن کا استعفی قبول کر لیا۔ جن کی وزارت عظمی کا دور دو سال سے بھی کم عرصے پر محیط رہا۔ فرانسیسی صدر میکرون کی نظریں اب اپنے باقی ماندہ تین سالہ دور صدارت پر ہیں جس میں وہ ایک متحرک کابینہ کے ساتھ عوام میں اپنی ساکھ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ صدر ایمانوئیل میکرون کی نئے وزیراعظم کے لیے نگاہ انتخاب 34 سالہ گیبریل اٹل پر جا ٹھہری جو فرانس کے سب سے کم عمر اور سب سے پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم ہوں گے۔صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ایمانوئیل میکرون نے گیبریل اٹل کو وزیر اعظم مقرر کرکے انہیں حکومت بنانے کا کام سونپا ہے۔ اس ہفتے کابینہ میں وسیع تر ردوبدل متوقع ہے۔ گیبریل اٹل وزارت تعلیم میں اپنے عہدے کے بعد حکومت میں سب سے مقبول شخصیت ہیں اور میکرون کو غیر مقبول پنشن اصلاحات، پارلیمانی انتخابات میں ان کی مجموعی اکثریت سے محرومی اور امیگریشن قانون سازی جیسے تنازعات سے باہر نکالنے کی کوشش کریں گے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔