ہفتہ, دسمبر 28

اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ہائی کمشنر نے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور ایم کیو ایم پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

میریٹ نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔ وہ آنے والے دنوں میں استخام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرنے والی ہیں۔

ایک بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے رہنماؤں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے پاکستان میں انتخابات اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version