اتوار, دسمبر 15

لاہور :ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں قائم اپیلٹ ٹربیونل نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل نے ٹربیونل کے سامنے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے اور ان کے تجویز کنندہ کا تعلق حلقہ این اے 122 سے نہیں ہے۔اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس طارق ندیم نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔دریں اثنا راولپنڈی ٹربیونل کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف خان کی اپیل بھی مسترد کر دی۔فاضل جج نے آر اوز کے فیصلے کو برقرار رکھا جس میں پی ٹی آئی کے بانی کو میانوالی کے حلقے سے الیکشن لڑنے سے قاصر قرار دیا گیا۔خان کے کاغذات نامزدگی 30 دسمبر 2023 کو لاہور اور ان کے آبائی شہر میانوالی میں قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے مسترد کیے گئے تھے۔توشہ خانہ کیس میں 5 سال کے لیے عوامی عہدے کے لیے نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نے 8 فروری 2024 کے انتخابات کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 122 اور میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔حلقہ این اے 122 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرنے والے آر او نے فیصلے کی بنیاد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو سزا سنائی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے میاں نصیر کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات میں توشہ خانہ کیس میں خان کی پانچ سالہ نااہلی کا حوالہ دیا گیا تھا جس میں انتخابی ادارے نے انہیں الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 167 کے تحت بدعنوانی کا مجرم پایا تھا۔اعتراض میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے بانی کے تجویز کنندہ اور حمایتی کا تعلق این اے 122 سے نہیں ہے۔توشہ خانہ کی نااہلی سے لے کر ناجائز بیٹی پیدا کرنے اور 3.6 ملین روپے کے سوشل سیکیورٹی فنڈز میں نادہندہ ہونے تک، خان کے اپنے گڑھ NA-89 میانوالی سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر متعدد اعتراضات اٹھائے گئے۔اعتراضات سے اتفاق کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر نے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

Leave A Reply

Exit mobile version